نیوز کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ اور وزیر فوڈ سیکیورٹی کو دوسرا باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چینی کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں انڈسٹری کو قصوروار نہ ٹھہرایا جائے، کیونکہ شوگر ملوں سے چینی کی سپلائی ایف بی آر کی جانب سے پورٹل بلاک کرنے کے باعث رکی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق:
-
ایف بی آر کے سیلز ٹریکنگ سسٹم پورٹل کو جان بوجھ کر بلاک رکھا گیا ہے۔
-
ملوں سے چینی سے لدے ٹرکس باہر نہیں نکل پا رہے جس سے سپلائی چین بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
-
چینی کا اسٹاک موجود ہونے کے باوجود مارکیٹ تک رسائی ممکن نہیں۔
-
اس صورتحال کے باعث بینک قرضوں کی ادائیگی اور گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔
-
ایسی انتظامی رکاوٹیں آئندہ کرشنگ سیزن کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ درآمدی چینی کو ترجیح دے کر مقامی صنعت کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جس سے مارکیٹ غیر مستحکم ہو رہی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری مداخلت کرتے ہوئے پورٹلز کی بحالی اور چینی کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
