dgnhdtv

سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی



ممبئی (ڈی جی این) بالی ووڈ  اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریبا 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔یاد رہے کہ سنیل شیٹی ماضی میں بھی رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ یہ کے ایل راہل نے اس شعبے میں اپنے سسر کے ساتھ مل کر پہلا قدم رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے اس مشترکہ سرمایہ کاری کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی