اسلام آ باد (ڈی جی این)وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی اُمور ڈویژن نوید اشرف کا تبادلہ کر کے اُنہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایوانِ صدر میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ۔"جنگ " کے مطابق ایوانِ صدر میں تعینات ڈائریکٹر جنرل محمد حامد علی کی خدمات کامرس ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم رضیہ رمضان کو ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔