سونے کے نرخ 41.75 درہم فی گرام بڑھ گئے

 متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں 3.25 سے 4 درہم فی گرام تک کا اضافہ ہوا ہے، پانچ ہفتوں کے دوران 41.75 درہم فی گرام تک سونے کے نرخ بڑھ چکے ہیں۔

ماہرین اور جیولری کے تاجروں کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کی بڑی تعداد زیورات کے بجائے سونے کے بسکٹس کی خریداری کو ترجیح دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں زیورات کی خریداری کی رفتار سست ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی