سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔سوات (نمائندہ خصوصی) – سوات اور اس کے گردونواح میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 152 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ اس دوران شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور اللہ تعالیٰ سے حفاظت کی دعائیں مانگتے رہے۔
محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر عمارتوں کے اندر قیام سے گریز کریں۔
