بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان فلم (Battle of Galwan) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم کے لداخ شوٹنگ شیڈول کے دوران زخمی ہوئے۔ یہ فلم کی شوٹنگ کا مشکل ترین حصہ تھا جو 45 دنوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔
سلمان خان نے لداخ میں صرف 15 دن شوٹنگ میں حصہ لیا اور شدید سردی، کم آکسیجن اور برفیلے موسم میں فلم کے ایکشن اور جذباتی مناظر ریکارڈ کرائے۔اس دوران اداکار کو چند چوٹیں آئیں جس کے بعد وہ ممبئی واپس آ کر آرام کر رہے ہیں۔
Tags:
International
