سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا

"پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ – انڈیکس 1,69,000 پوائنٹس کی حد عبور"

 کراچی – پاکستان کی معیشت میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہونے لگا ہے جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مسلسل ریکارڈ توڑ تیزی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخی بلندی کو چھوتے ہوئے 1,69,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یوں KSE-100 انڈیکس 1,69,450 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 2,849 پوائنٹس کی شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,68,489 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق معاشی پالیسیوں میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور حکومتی اقدامات نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے، جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی