پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ نے شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کی گاڑی چوری کرنے والا شخص کوئی عام ڈاکو نہیں بلکہ پنجاب پولیس کا حاضر سروس سب انسپکٹر نکلا۔
واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر "میڈم، کیا یہی ہے پولیس میں تبدیلی؟" کے ہیش ٹیگ نے طوفان برپا کر دیا اور عوام نے پولیس اصلاحات پر سوالات اٹھا دیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ سب انسپکٹر کو خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے گاڑی چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔
شہریوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "جب محافظ ہی لٹیرا بن جائے تو عوام کس کے پاس جائے؟"
