رات 1 بجے میرے گھر کا محاصرہ کیا گیا:

 تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب میرے گھر کا محاصرہ کیا اور بیٹی ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا لیکن وہ گھر پر نہیں تھے جس کے بعد پولیس والے چلے گئے۔

 شیریں مزاری کا کہناتھا کہ ’’رات 1 بجے اسلام آباد پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے میرے گھر کا محاصرہ کیا اور ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا،  وہ وہاں موجود نہیں تھے اور ہم نے پولیس کو اس سے آگاہ کیا،  پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور انہیں تھانے رپورٹ کرنا چاہیے، آخرکار وہ واپس چلے گئے‘‘۔





ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی