پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے،یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا ، جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ 30 ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔
Tags:
Sports
