وزیراعظم پاکستان کی عزت افزائی

 وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودکی دعوت پراپنی کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچے۔

ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کاشایان شان استقبال کیا۔ ریاض کی سڑکوں پر جشن کا سماں تھا، ہر طرف پاکستانی پرچموں کی لہلاتی موجودگی دوُنوں ممالک کی برادارنہ تعلقات کا مُنہ بولتا ثبوت تھی۔پاکستان وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں عالمی سطح پرعزت کمارہاہے! 

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات  ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر  مصدق ملک موجود تھے۔وزیرِ اعظم ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کےلیے قصر یمامہ پہنچے،

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA)  پر دستخط کیے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا۔






ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی