دبئی فیصل آباد پرواز میں مسافر انتقال کر گیا، جہاز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

دبئی سے فیصل آباد جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، مسافر انتقال کر گیا

 

دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کا انتقال، جہاز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (آئی این پی) دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز میں دورانِ سفر ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد انتقال کر جانے پر جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اُتار لیا گیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی جب پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا۔ مسافر کی حالت تشویشناک ہونے پر جہاز کا رخ فوری طور پر کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ لینڈنگ کے فوراً بعد میڈیکل ایمرجنسی ٹیم موجود تھی، تاہم ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود مسافر ذوالفقار انتقال کر چکے تھے۔
حکام کے مطابق اسی روز ایک اور واقعہ میں کراچی سے دبئی جانے والی پرواز میں سوار 3 سالہ بچی زہرا کی طبیعت بھی شدید بگڑ گئی۔ بخار اور بے ہوشی کے باعث عملے نے ہنگامی طبی امداد کی درخواست کی جس کے بعد بچی کو لینڈنگ کے فوراً بعد نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کے بعد مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم بروقت طبی امداد اور ہنگامی لینڈنگ کے باعث مزید کسی جانی نقصان سے بچا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی