خضدار میں خواتین کے بھیس میں مفرور "فتنہ الہندوستان" کے 4 دہشتگرد گرفتار – آئی ایس پی آر

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خواتین کے بھیس میں دہشتگرد گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

 راولپنڈی (آئی این پی) – پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے چار خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشتگرد خواتین کا بھیس بدل کر علاقے سے فرار کی کوشش کر رہے تھے، تاہم فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کی گرفتاری سے علاقے میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ فورسز نے مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیشِ نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی