تفصیلات کے مطابق حادثہ اوتھل کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ کوچ اور ٹرک دونوں بری طرح تباہ ہوگئے، جس کے باعث موقع پر ہی متعدد افراد دم توڑ گئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم سڑک کو کلیئر کرنے اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حادثے کے باعث علاقے میں فضا سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
