برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی کلو 424 روپے تک پہنچ گیا

"لاہور کی مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی، فی کلو 424 روپے پر فروخت" لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی کے بعد یہ 424 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے ساتھ 293 روپے فی کلو پر آگئی ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 305 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر برائلر گوشت کی قیمت میں 44 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم، اوپن مارکیٹ میں بعض دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برائلر گوشت کو 15 سے 20 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت کیا، جس پر شہریوں نے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں فیڈ کی قیمتوں میں معمولی کمی اور طلب و رسد میں توازن آنے کے باعث گوشت کی قیمتوں میں نرمی دیکھی جا رہی ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی