نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شکتی اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود ہے اور کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً 700 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس طوفان سے کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کل سے طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور مطلع ابرآلود رہے گا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی پیش گوئیوں پر نظر رکھیں اور سمندر کے قریب غیر ضروری سفر سے گریز کریں
