مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ استاد کی عظمت کا اعتراف صرف ایک دن میں ممکن نہیں، کیونکہ استاد کی خدمات لازوال اور بے مثال ہیں۔ اساتذہ کرام معاشرے کا سب سے معتبر اور قابلِ احترام طبقہ ہیں، جو علم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات سے بھی روشناس کراتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے محنتی اساتذہ کو بھی بطورِ اعترافِ عظمت انعامات پیش کیے گئے ہیں، کیونکہ طلبہ کی کامیابی کے پیچھے استاد کی لگن، محنت اور رہنمائی کا اہم کردار ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ کرام کی انتھک محنت، علم دوستی اور لگن کو سراہا، اور کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور روشن مستقبل کی بنیاد ایک اچھا استاد ہی رکھ سکتا ہے۔
آخر میں مریم نواز نے کہا کہ ہم اپنے گرامے قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، کیونکہ وہی نسلوں کو سنوارتے اور ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں
