پورٹ قاسم دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل، پاکستان کے لیے بڑا اعزاز – وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار

پورٹ قاسم، کراچی کا جدید ترین بندرگاہ، عالمی سطح پر نویں رینک پر – پاکستان کے لیے اعزاز


 اسلام آباد  وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی سامنے آئی ہے، کیونکہ ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں سب سے زیادہ ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی رینکنگ نہ صرف بندرگاہی شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ ملک کی معاشی ترقی کے سفر میں ایک بڑا سنگ میل بھی ہے۔
’’ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پورٹ قاسم کی عالمی سطح پر بلند رینکنگ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اعزاز ہے۔ یہ کامیابی حکومت کی بروقت پالیسیوں، اصلاحاتی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (QICT) نے جدید اور مؤثر آپریشنز کے ذریعے بندرگاہی خدمات کو عالمی معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ’’ہماری بندرگاہوں میں جاری جدید کاری اور اپ گریڈیشن کی بدولت پاکستان تیزی سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے،‘‘ جنید انوار نے کہا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بندرگاہی انفراسٹرکچر کی بہتری نہ صرف ملکی تجارت کے حجم میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت بندرگاہی آپریشنز کو مزید جدید اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ پاکستان کا بحری شعبہ عالمی معیار پر پورا اترے۔
ماہرین کے مطابق پورٹ قاسم کی رینکنگ میں بہتری سے پاکستان کی عالمی تجارتی رسائی میں وسعت آئے گی اور خطے میں شپنگ، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی