مصری میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا فرعونی سونے کا کڑا چوری، 4 ہزار ڈالر میں فروخت — 4 ملزمان گرفتار

مصری میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا فرعونی سونے کا کڑا چوری، 4 ہزار ڈالر میں فروخت — 4 ملزمان گرفتار

 قاہرہ — مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع مصری عجائب گھر سے چوری ہونے والے 3 ہزار سال پرانے سونے کے کڑے کی فروخت نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ تاریخی کڑا، جو 21 ویں خاندان کے دورِ فرعون امینیموپ سے منسوب ہے اور لاپیس لازولی کے قیمتی موتیوں سے مزین تھا، گزشتہ ہفتے ایک خفیہ نیلامی میں 4 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔
 مصری پولیس نے بتایا کہ عجائب گھر کے ایک ملازم نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ یہ قیمتی نوادرات 9 ستمبر کو ڈیوٹی کے دوران چرا لیا تھا۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق، یہ قیمتی کڑا عجائب گھر کی کنزرویشن لیب کے اندر ایک بند دھاتی سیف میں محفوظ تھا، جہاں سے اسے چرایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وسطی قاہرہ میں ایک چاندی کے تاجر نے اس کڑے کو فروخت کرنے میں مدد فراہم کی، جو نیلامی کے بعد ایک خریدار نے خرید کر پگھلا دیا۔
یہ واقعہ نہ صرف مصر میں سکیورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے بلکہ قدیم فرعونی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی