اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس


 اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور چترال سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی