سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، اہم وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کی تیاریاں

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، اہم وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کی تیاریاں


 کراچی– سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کئے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے اور نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
 رکن اسمبلی اسماعیل راہو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ وزیر لیبر شاہد تھہیم سے وزارت واپس لئے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت اور ناصر حسین شاہ سے وزارت منصوبہ بندی واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد جام خان شورو کو محکمہ منصوبہ بندی کا اضافی قلمدان دینے کی تیاری ہے، جبکہ سعید غنی کو محکمہ لیبر کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔
اسی طرح معاون خصوصی جبار خان کو محکمہ ریلیف کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ معاون خصوصی علی راشد کو محکمہ اطلاعات ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سونپنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر حسین شاہ کو دوبارہ محکمہ بلدیات کا قلمدان ملنے کا امکان بھی موجود ہے۔ مزید برآں، گیان چند ایسرانی کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کے قلمدانوں میں بھی تبدیلی متوقع ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت کی ٹیم میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی