سندھ کے سرکاری ہسپتالوں کے آج تمام او پی ڈیز بند

 سندھ کے سرکاری  ہسپتالوں کے ملازمین نے ڈسپیرئنس الانس میں 50 فیصد اضافہ، تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ اور پنشن کٹوتی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے  آج  تمام او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپیرنس الائونس میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 1 تا گریڈ 22 کے تمام مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ کیا جائے، گروپ انشورنس و بینولنٹ فنڈ کی ادائیگی بروقت کی جائے اور پنشن میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔رہنمائوں نے کہا کہ ان تمام مطالبات کی منظوری کے لیے آج  (منگل )سے سندھ کے سرکاری  ہسپتا لوں کی او پی ڈیز اور دفاتر مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے، صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔





ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی