کراچی کے علاقے ناظم آباد غالب لائبریری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے ناظم آباد جانے والی شاہراہ پر مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت دو شہری بھی زخمی ہوئے جن میں سلمان اور رشیدہ شامل ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Tags:
local news
