سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے

  رائل کورٹ نے مفتی اعظم  شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی منگل کی صبح وفات کا اعلان کیا،   مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 مفتی اعظم کے انتقال سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ’مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال  سے مملکت اور مسلم دنیا ایک ممتاز عالم سے محروم ہوگئی ہے ، مفتی اعظم نے سائنس، اسلام اور مسلمانوں کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں‘۔




ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی