سونا پھر مہنگا ہو گیا

 دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔ 

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1700 روپے بڑھ کر3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3 لاکھ 34 ہزار 619  روپے ہو گئی ہے۔ 
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے،جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 114 روپے بڑھ کر 4532  روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر مہنگی ہو کر 3685 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔







ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی