سکھر :
تحصیل صالح پٹ کے علاقے میں کھیت میں گھس کر پانی پینے پر با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی زخمی اونٹنی کو ٹریکٹرکیساتھ باندھ کر گھسیٹا گیا، اب اس بے زبان مضروبہ کوکراچی منتقل کردیاگیا۔
کندھرا پولیس نے اونٹنی مالک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیااوربتایا کہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
Tags:
اہم خبریں
